ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تھانہ حلقہ سے پولیس نے ایک فرض پولیس اہلکار کو گرفتار کیا ہے، یہ فرضی پولیس سپاہی کی وردی پہن کر چھوٹی چھوٹی دکانوں پر پالیتھین کی چیکنگ کر کے دکانداروں سے پیسے وصول کرتا تھا، پولیس نے اس کے پاس سے شناختی کارڈ، آدھار کارڈ اور موبائل فون برآمد کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رام سنیہی گھاٹ تھانہ کے ایس ایچ او بھٹریا چوراہے پر چیکنگ کر رہے تھے، اسی دوران انہیں پولیس کی وردی میں ایک شخص نظر آیا جو دکانداروں اور ٹھیلے والوں سے پالیتھین کی چیکنگ کر ان سے وصولی کر رہا تھا۔
پولس کو شک ہوا تو پولیس نے اس سے تحقیقات کی، اس کی شناخت شہر کوتوالی حلقے کے لکھپیڑا باغ محلہ کے عمران کے طور پر ہوئی،
پولیس نے اس کے پاس سے 3 عدد فرضی شناختی کارڈ، آدھار کارڈ اور موبائیل برآمد کیا ہے۔