ETV Bharat / state

پولیس پر فرضی مقدمے کا الزام

'این ڈی پی ایس' ایکٹ کے تحت جیل میں بند ایک ملزم کی بیوی نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میرے شوہر کو فرضی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وہ بکری چرانے گیے تھے۔-'

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:43 PM IST

پولیس پر فرضی مقدمے کا الزام
پولیس پر فرضی مقدمے کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کوتوالی میں اندراج 'این ڈی پی ایس' ایکٹ کے تحت جیل میں بند ایک ملزم کی بیوی نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میرے شوہر کو فرضی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وہ بکری چرانے گیے تھے۔-'

پولیس پر فرضی مقدمے کا الزام ۔ ویڈیو

بیوی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر گوشت کا کاروبار کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب گوشت کے کاروبار پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے وہ مکمل طور پر گوشت بیچنا بند کر دئے تھے۔ اس دوران متعلقہ تھانے کی پولیس اہلکار میرے شوہر پر دباؤ بنا رہے تھے کہ وہ اپنا گوشت کا کاروبار شروع کرے اور مجھے بھی رشوت دے نہیں تو فرضی مقدمے میں جیل بھیج دوں گا۔

بیوی نے کہا کہ شوہر ذاکر عرف چھیلا 14 جون کو بکری چرانے گیے تھے اس دوران فرضی مقدمہ این ڈی پی ایس کے تحت جیل بھیج دیا گیا ۔ میرے شوہر بے گناہ ہیں جسے انصاف دلانے کے لیے آج اپنے اہل خانہ اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے ضلع صدر محمد وسیم کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ بہرائچ کے دفتر میں اپنی درخواست لے کر آئی ہوں۔

ضلع انتظامیہ سے میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جانچ کرائی جائے اور میرے شوہر کی رہائی کو یقینی بنایا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.