ETV Bharat / state

جونپورمیں شعری نشست کا انعقاد

ڈاکٹر عبید اللہ چودھری نے جونپور کے ادبی منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مٹی ہمیشہ زرخیز رہی ہے جہاں سے درجنوں اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والے پیدا ہوئے اور ادبی دنیا میں کارہائے نمایاں انجام دیا۔

جونپور میں شعری نشست کا انعقاد
جونپور میں شعری نشست کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 8:44 PM IST

مشہور ادیب و نقاد ڈاکٹر عبیداللہ چودھری کی جونپور آمد پر شیراز ہند اکادمی کے زیرِ اہتمام محمد عرفان جونپوری کی رہائش گاہ عزیزیہ لائبریری واقع محلہ میر مست میں ایک اعزازی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں بطورِ مہمان اعزازی ڈاکٹر عبیداللہ چودھری نے شرکت کی اور صدارت ماسٹر طفیل انصاری نے کی۔ نظامت محمد عرفان جونپوری نے فرمائی۔

پروگرام کا آغاز قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری نے کلامِ پاک سے کیا۔ اس موقع پر شہر کے شعراء و ادباء نے شرکت کی۔ اعزازی پروگرام کے علاوہ ایک شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں موجود شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی افغان طلبہ کو ہر ممکن مدد کا تیقن

اس موقع پر ڈاکٹر عبیداللہ چودھری نے کہا کہ ایسی چھوٹی چھوٹی نشستیں ہی اردو زبان و ادب کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاً نشستوں کا انعقاد ہونا چاہیے، تاکہ ادبی تشنگی کو بآسانی سیراب کیا جا سکے۔

ڈاکٹر عبیداللہ چودھری نے جونپور کے ادبی منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مٹی ہمیشہ زرخیز رہی ہے جہاں سے درجنوں اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والے پیدا ہوئے اور ادبی دنیا میں کارہائے نمایاں انجام دیا، جس میں حفیظ جونپوری،پروفیسر رشید احمد صدیقی،وامق جونپوری،شفیق جونپوری وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں۔ ان شخصیات کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔

پروگرام میں شاعر ابوذر انصاری، شاعر ڈاکٹر سعید اختر مسیحا جونپوری، شاعر خلیل ابن اثر جونپوری، شاعر احمد حفیظ جونپوری، قمر جونپوری، معاویہ عرفان، ساریہ عرفان وغیرہ نے شرکت کی۔ آخر میں محمد عرفان جونپوری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.