ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع کی مانند بارہ بنکی ضلع میں بھی منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئلی خطاب کیا۔ PM Modi to Deliver Virtual Speech in Barabanki
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران بی جے پی کارکنان کو مرکزی حکومت کے عام بجٹ کی خاصیات بیان کیں۔ اس دوران انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ بجٹ کی خاصیات اور حکومت کی کامیابیوں کو عام آوام تک پہونچانے کی کوشش کریں۔
واضح رہے کہ بارہ بنکی میں بی جے پی کارکنان کی اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ تمام ورچوئلی میٹنگ ہو چکی ہیں۔ لیکن اتنی بڑی ورچوئل میٹنگ پہلی دفعہ ہی ہوئی ہے۔
وزیراعظم کے خطبے کو سننے کے لئے بی جے پی کارکنان میں بھی کافی جوش نظر آیا۔ بی جے پی کارکنان ٹھیک وقت پر شدید کہرے اور سردی کے باوجود لکھپیڑا باغ واقع شیام پلیس پہنچ گئے۔ تمام کارکنان نے وزیر اعظم کا مکمل خطبہ سنجیدگی سے سنا۔ وزیر اعظم نے عام بجٹ 2022-23 کی خوبیوں کی ایک لمبی فہرست گنائی۔
جیسے کہ:
- عام بجٹ ملک میں ترقی لانے والا ہوگا
- کسان نوجوان تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا، وغیرہ وغیرہ ۔۔
یہ بھی پڑھیں: History of Samajwadi Party: سماجوادی پارٹی کا قیام کب اور کیسے عمل میں آیا؟
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ سبھوں نے عام بجٹ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اسے عام عوام تک پہنچانے کا کام کریں گے۔