وزیراعظم نریندر مودی اپنے انتخابی مہم کا آغاز مغربی اترپردیش کے میرٹھ شہر سے کرنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ وہی شہر ہے جس سے وزیر اعظم نریندرمودی نے 2014 کے عام انتخابات میں تشہیر کے لئے منتخب کیا تھا۔
اب ایک بار پھر وہ گنا بیلٹ کی عوام سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی یہ ریلی رڑکی شاہراہ پر شیواے ٹول پلازہ کے نزدیک 28 مارچ کی صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔
میرٹھ بھی ان لوک سبھا علاقوں میں شامل ہے، جہاں پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہونی ہے۔
اس مرحلہ کے تحت مغربی اترپردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ان میں میرٹھ، باغپت، مظفرنگر، بجنور، سہارنپور، گوتم بدھ نگر، غازی آباد اور کیرانہ شامل ہیں۔