اس دوران انہوں نے جہاں پبلک سے متعلق بہت سارے ترقیای منصوبوں کا افتتاح کیا وہیں انہوں نے کھلاڑیوں کو تحفے دیے ہیں۔
وزیراعظم نے یہاں کے سمپورنند اسپورٹس اسٹیڈیم 58 بستروں والے ہاسٹل اور اسٹیڈیم کی تزئین کاری کو بھی منظوری دی ہے۔
ارجن ایوارڈ سے سرفراز کی گئی انٹرنیشنل باسکٹ بال پلیئر پدم شری پرسنتی سنگھ نے وزیراعظم کے اس کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کام کی خوب تعریف کی ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلو انڈیا کے تحت پنجاب ، ہریانہ اور کیرالہ کے طرز پر 'نیشنل سنٹرل آف ایکسیلینس' قائم کیا جائے۔
مزید پڑھیں؛خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق ورکشاپ
پرشانتی کا کہنا ہے کہ اس سنٹر کے کھلنے کے بعد علاقے کے بچوں کو مزید تربیت کے لئے بھٹکنا نہیں پڑے گا۔
والدین بھی اس کھیل کی اہمیت اور اس میں اپنے بچوں کا مستقبل دیکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بنارس کے بہت سے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر کھیل چکے ہیں، جب کہ انہیں وہ سہولیات بھی انہیں ملی تھیں۔ اگر یہاں سہولیات دستیاب ہونا شروع ہوجائیں گی تو صورتحال اور منظر نامہ بالکل بدل جائے گا۔