ETV Bharat / state

Modi Inaugurates Kashi Vishwanath Dham: نریندر مودی نے کاشی وشوناتھ کوریڈور کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں اپنے دیرینہ پروجیکٹ کاشی وشوناتھ دھام Kashi Vishwanath Dham Project کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوریڈور بھارت کو ایک فیصلہ کن سمت دےگا اور روشن مستقبل کی جانب لےجائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Dec 13, 2021, 6:36 PM IST

نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے کہا کہ 'یہ کوریڈور ہماری استطاعت اور نصب العین کا گواہ ہے کہ اگر سوچ لیا جائے اور عزم مصمم کرلیا جائے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔ بھارت کے بازوؤں میں وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ ہم ملک کے لیے دن رات ایک کرنا جانتے ہیں۔ چیلنج کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو ہم مل کر اس سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'آج بھارت اپنی کھوئی ہوئی وراثت کو پھر سےسنوار رہا ہے۔کاشی وشوناتھ دھام کا یہ پورا نیا احاطہ ایک شاندار عمارت ہی نہیں ہے بلکہ بھارت کی سناتن تہذیب کا مظہر ہے۔ آپ یہاں جب آئیں گے تو صرف عقیدے کا درشن نہیں کریں گے بلکہ یہاں اپنے ماضی کے افتخار کا احساس ہوگا۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ کس طرح قدیم اور جدید تہذیب ایک ساتھ زندہ ہورہی ہیں۔کس طرح آثار قدیمہ کی ترغیب مستقبل کو سمت دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کاہ کہ 'پہلے جو یہاں مندر کا رقبہ صرف 3 ہزار مربع فٹ تھا اب وہ تقریباً 5 لاکھ مربع فٹ کا ہوگیا ہے اب مندر اور مندر کے احاطے میں 50 ہزار سے 75 ہزار عقیدت مند آسکتے ہیں۔ یعنی پہلے گنگا میں اسنان اور پھر وہاں سے سیدھے وشوناتھ دھام۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ میں آج ان مزدور بھائی بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کا پسینہ اس کوریڈور کی تعمیر میں بہا ہے۔ کورونا بحران میں بھی انہوں نے یہاں کے کام رکنے نہیں دیا۔ ہمارے کاریگر، انجینئر ،انتظامیہ، وہ کنبے جن کے یہاں گھر ہوا کرتے تھے میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان تمام کے ساتھ میں اتر پردیش حکومت اور پوری ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے اس کوریڈور کی تکمیل میں دن رات ایک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.