وارانسی: آج وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی کے رویداس گھاٹ پر ایک پروگرام میں دنیا کے سب سے طویل دریائی سیاحت کے بحری جہاز ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج 13 جنوری کو ایک ورچوئل پروگرام کے ذریعے کاشی کے ساتھ بہار اور مغربی بنگال میں 1200 کروڑ روپے کے 10 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سب سے طویل آبی گزرگاہ پر وارانسی سے ڈبرو گڑھ تک گنگا ولاس کروز اور کارگو جہاز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اس کے ساتھ وہ گنگا کے پار ریت پر واقع ٹینٹ سٹی اور غازی پور اور بلیا میں چار فلوٹنگ جیٹی کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بہار کے دو اضلاع میں پانچ کمیونٹی گھاٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ Ganga Vilas Cruise
وزیر اعظم روی داس گھاٹ پر منعقدہ تقریب میں سید پور، چوچک پور، غازی پور میں جمنیہ اور بلیا میں کانس پور میں چار فلوٹنگ کمیونٹی جیٹی کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ بہار کے پٹنہ ضلع کے دیگھا، نٹکا دیارا، باڑج، پاناپور اور سمستی پور ضلع کے حسن پور میں پانچ کمیونٹی گھاٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال میں ہلدیہ ملٹی ماڈل ٹرمینل اور گوہاٹی میں شمال مشرق کے لیے میری ٹائم اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم گوہاٹی میں پانڈو ٹرمینل پر جہاز کی مرمت کی سہولت اور ایلیویٹڈ سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی آبی بندرگاہ کے وزیر سربانند سونووال وارانسی کے روی داس گھاٹ پر موجود ہوں گے۔ ورچوئل پروگرام کے اختتام کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ٹینٹ سٹی جائیں گے اور وہاں بوٹ ریس ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے۔PM Modi to flag off MV Ganga Vilas cruise
ایم وی گنگا ولاس وارانسی سے اپنا سفر شروع کرے گی اور 51 دنوں میں تقریباً 3,200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے راستے آسام کے ڈبرو گڑھ پہنچے گی۔ اس دوران یہ کرور بھارت اور بنگلہ دیش سے گزرتے ہوئے 27 دریائی راستوں کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچے گی۔ اس گنگا ویواس کروز کے ذریعے 50 سیاحتی مقامات کو جوڑا جائے گا۔ غیر ملکی سیاح دریائے کروز گنگا ولاس میں سفر کرنے کے لیے وارانسی پہنچ گئے ہیں اور ان کا پہلا گروپ آج روانہ ہوگا۔ Ganga Vilas Cruise
یہ بھی پڑھیں : Ganga Vilas Cruise Reached Patna خراب موسم کی وجہ سے گنگا ولاس کروز کو پٹنہ میں روک دیا گیا