کانگریس کے رکن پارلیمان اور قومی ترجمان پی ایل پنیا نے بتایا کہ ’گاندھی خاندان سے منسلک تین ٹرسٹ کی تحقیقات کے اعلان کا مقصد اہم مسائل سے عوام کی توجہ کو ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی جو آج تک اپنی غیر جانبداری اور شفافیت کے لیے جانے جاتے تھے آج این ڈی اے کا حصہ بن کر رہگئےہیں۔
بارہ بنکی میں اپنی رہائیش پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران پی ایل پنیا نے وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل شدہ انٹر منسٹریل تحقیقات کمیٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کے معاملات میں انکم ٹیکس سے تحقیقات کی کیا ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے تیار ہے جبکہ ہر سال تمام محکموں کو ٹرسٹ کی رپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت غیرضروری نہرو خاندان کو بدنام کر رہی ہے.
اس موقع پر پی ایل پنیا نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تحقیقات کے خوف ان پارٹیوں کو بی جے پی نے اپنی جانب کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بی جے پی، کانگریس پارٹی کو بھی خاموش کرانا چاہتی ہے
واضح رہے کہ وازارت داخلہ نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن، راجیو گاندھی چیرٹبل ٹرسٹ اور اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔