ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ امتحانات پر ابھی تصویر صاف نہیں

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 1:47 PM IST

کورونا وبا نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہےایک طرف وبائی امراض نے سبھی کو گھروں میں قید کر دیا تھا۔جس وجہ سے طلبا کے تعلیم پر خاصا اثر پڑا۔ 19 اکتوبر مدرسہ میں کلاس شروع ہے لیکن امتحانات فارم بھرنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

The picture on the Madrasa Board exams is not clear yet
مدرسہ بورڈ امتحانات پر ابھی تصویر صاف نہیں

اتر پردیش لکھنو: نافذ ہونے کے سبب ابھی تک مدرسہ تعلیمی بورڈ سے وابستہ مدارس میں داخلہ اور کلاسز شروع ہیں لیکن امتحانات فارم بھرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا کیونکہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔

امتحانات کب ہوں گے، ابھی اس کی تصویر صاف نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ مدارس میں کلاسز چل رہی ہیں.

لیکن امتحان فارم کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہو سکا کیونکہ بورڈ کی میٹنگ منعقد نہیں ہو پائی۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی مدرسہ بورڈ کے ممبران کی میٹنگ منعقد ہوگی.

جس میں غور و خوض کے بعد کسی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔ مدرسہ رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ابھی نہیں ہوا لہذا محکمہ صحت کی اجازت بھی ضروری ہے۔

مدرسہ شاہ رضا کے مہتمم قاری ظریف جہانگیر نے بتایا کہ امتحان فارم کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے طلبہ پریشان ہیں کیونکہ اگر امتحانات میں تاخیر ہوئی تب درجہ 12 کے طلبہ کو کسی یونیورسٹی میں فارم بھرنے میں دشواری ہو گی۔

مزید پڑھیں:

مظفرنگر: کورونا کے 52 نئے مریضوں کی تصدیق، 17 صحتیاب

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال مارچ ماہ میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے تھے اور اپریل کے پہلے ہفتے میں امتحانات مکمل ہو گئے تھے ۔

لیکن اس سال وقت پر امتحانات ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.