ETV Bharat / state

People On Inflation: رمضان میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کافی تشویش میں ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ سے دکاندار اور خریدار دونوں ہی متاثر ہیں۔ People Worried Over Rising Prices

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 3:55 PM IST

رمضان میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

رمضان المبارک میں جہاں روزے دار زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ وہیں افطار کے لیے مختلف اقسام کے پھلوں کا خصوصی طور پر استعمال کرکے آئندہ روزہ رکھنے کے لیے جسمانی قوت بنائے رکھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہ صیام کی برکتوں سے ہر خاص و عام کے دسترخوان سجے نظر آتے ہیں لیکن اس مرتبہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی آئی زبردست مہنگائی نے روزہ داروں کو کافی مایوس کر دیا ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں عام دنوں کے مقابلے کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ جس سے روزہ دار کافی مایوس ہیں۔ People Worried Over Rising Prices

وہیں افطار کے لیے پھل خریدنے پہنچے یاور اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں لیکن کیا کریں، پیٹ کے خاطر خریدنا ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح سے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے شمیم کہتے ہیں کہ مہنگائی کا شور مچا کر بی جے پی نے اقتدار حاصل کر لیا لیکن آج ان کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ مہنگائی ہے مگر اب اقتدار حاصل کرنے کے بعد مہنگائی پر کچھ نہیں بول رہے ہیں بلکہ جو بھی آواز اٹھا رہا ہے اس پر قانونی شکنجہ کسا جا رہا ہے۔

وہیں دوسری طرف گوشت بند ہو جانے کے سبب سبزیوں کے دام بھی کافی بڑھے ہوئے ہیں۔ رمضان میں لوگ شکنجی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کے لئے لیمو کا استعمال کرتے ہیں لیکن 40 روپے کلو والے لیمو کی قیمت 300 روپیے ہوجانے کی وجہ سے لیمو اب بازار میں کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دو برس کے رمضان لاک ڈاؤن کی نذر ہو گئے تھے۔ کورونا کے بعد یہ پہلا ماہ صیام ہے جب لوگ پھل خرید و فروخت کر سکتے تھے لیکن مہنگائی کے سبب خریدار اور دکاندار دونوں ہی مایوس نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.