ETV Bharat / state

دھوکہ دہی سے دوچار عوام بی جے پی کو 2022 میں جواب دیں گے: اکھلیش - حکومت میں بیٹھے لوگ

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے بغیر کوئی کام کیے ساڑھے چار سال گزار دیئے ہیں۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، الٹا جو قومی اثاثے ہیں انہیں بیچنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

دھوکہ دہی سے دوچار عوام بی جے پی کو 2022 میں جواب دیں گے: اکھلیش

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:37 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بتایا کہ اتر پردیش کے لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے اتنا دھوکہ دیا ہے کہ اب وہ ان کا جواب دینے پر تلی ہوئی ہے۔ بس 2022 میں ہونے والے انتخابات کا انتظار ہے۔

ہفتے کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے بتایا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ اس نے عوام کو دھوکہ دینے سے دریغ نہیں کیا۔ کسانوں سے آمدنی دوگنی کرنے، فصل کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) دینے کا وعدہ کیا، لیکن وعدہ وفا نہیں کیا۔ نوجوانوں کو روزگار کا خواب دکھایا، ان کی زندگیوں میں اندھیرے بھرے۔ عورتوں اور لڑکیوں کی تذلیل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں نہ تو نوکریاں ملی ہیں اور نہ ہی بدعنوانی کم ہوئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ تعلیم اور صحت کا نظام درہم برہم ہے۔ ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیں اور نہ ادویات۔ کورونا کے بعد ڈینگی کا پھیلاؤ ہے لیکن مریضوں کو مناسب علاج نہیں مل رہا ہے۔ لوگ اذیت میں مر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا

اکھلیش یادو نے بتایا کہ بی جے پی نے بغیر کوئی کام کیے ساڑھے چار سال گزاردیئے ہیں۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، الٹا جو قومی اثاثے ہیں انہیں بیچنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بینک، انشورنس، ریلوے بیچنے کے ساتھ ساتھ اب ہوائی اڈے بھی بکنے لگے ہیں۔ ائرلائن بھی صنعت کاروں کے بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ بی جے پی کا کام سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ غلط ہیں۔ ان سے عوامی مفادات کی خدمات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ بی جے پی صرف نفرت پھیلانا جانتی ہے۔ اس سے سماجی ہم آہنگی کا تصور کیسے کیا جا سکتا ہے؟ لوگ جان چکے ہیں کہ بی جے پی لوٹ مار اور جھوٹ کی سیاست کرتی ہے۔ 2022 میں اسے اقتدار سے ہٹائے بغیر لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.