ETV Bharat / state

Ghaziabad Enemy Property Issue: سینکڑوں بیگھہ اراضی کو دشمن جائیداد قرار دینے پر گاؤں والوں کا احتجاج

author img

By

Published : May 20, 2022, 7:04 PM IST

مودی نگر کے گاؤں سیکری خورد میں سینکڑوں بیگھہ اراضی کو انیمی پراپرٹی یعنی دشمن کی املاک قرار دیا ہے۔ وہیں انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف مقامی لوگ باہر نکل آئے۔ سینکڑوں لوگوں نے مودی نگر تحصیل میں غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کر دیا۔ People Protested Against Declaring 597 Bighas As Enemy Property in Modinagar Ghaziabad

سینکڑوں بیگھہ اراضی کو دشمن جائیداد قرار دئیے جانے پر گاؤں والوں کا احتجاج

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد مودی نگر کے گاؤں سیکری خورد میں سینکڑوں بیگھہ اراضی دشمن جائیداد /ملکیت Enemy property قرار دینے سے گاؤں والوں نے مودی نگر تحصیل پر غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کر دیا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ زمین کو غیر قانونی طور پر دشمن کی ملکیت قرار دیا گیا ہے، جب تک یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ People Protested Against Declaring 597 Bighas As Enemy Property in Modinagar Ghaziabad

انتظامیہ نے سیکری خورد گاؤں اور آس پاس کی کالونیوں کی 18 سو بیگھہ اراضی کو دشمن کی ملکیت Enemy property قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف مقامی لوگ باہر نکل آئے۔ سینکڑوں لوگوں نے مودی نگر تحصیل میں غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کر دیا۔ لوگوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں اور عہدیداروں نے دشمن کی جائیداد قرار دینے کے بہانے گاؤں والوں کو بے گھر کرنے کی سازش رچی ہے۔

ان لوگوں نے ایسا ذاتی مفاد کے لیے ایسا کیا ہے۔ واضح رہے کہ جس زمین کو دشمن کی ملکیت قرار دیا گیا ہے وہ آزادی سے قبل نظام الدین کے نام پر تھی۔ نظام الدین نام کا کوئی شخص پاکستان نہیں گیا۔ اس لیے اس کی جائیداد کو دشمن کی ملکیت قرار دینا سراسر ناجائز ہے۔ لوگوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی من مانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر معینہ مدت کی ہڑتال تو ابھی شروعات ہے۔

انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف 50 ہزار سے زائد لوگ سڑک پر نکل آئیں گے اور لمبی تحریک چلائیں گے۔ سیکری خورد گاؤں کے لوگوں کا ایک وفد وزارت داخلہ، دہلی میں واقع اینمی پراپرٹی ایجنسی کے سامنے پیش ہوا تھا۔ وفد نے اپنے آبائی اراضی کے ریکارڈ اور جعلی کاغذات جمع کرائے تھے۔ عہدیداروں نے مناسب فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں سیکری خورد گاؤں کے نواب پردھان، وجے پال سنگھ، نواب علی اور دیو شرما شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab Row: کھوڑا میں حجاب کی حمایت میں مظاہرہ کرنی والی خواتین کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.