ETV Bharat / state

Hussaini Youth Candle March نوئیڈا میں حسینی یوتھ کی جانب سے کینڈل مارچ

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 3:58 PM IST

نوئیڈامیں حسینی یوتھ کی جانب سے کینڈل مارچ (موم بتی جلوس) كا اہتمام كیا گیا جس میں تمام مذاہب کے لوگ نے شركت كركے پورے ملك كو اتحاد اور امن وامان كا پیغام دیا۔ Hussaini Youth's Candle March

Hussaini Youth
Hussaini Youth

نوئیڈا: اس سال بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم کے نواسے شہادت حضرت امام حسینؓ اور ان کے 72 ساتھیوں کی میدان کربلا میں شہادت کی یاد اور چوتھے امام حضرت زین العابدین کی شہادت کی 1249 ویں برسی کے موقع پر کینڈل مارچ كااہتمام كیا گیا۔ تمام مذاہب كے لوگوں نے اس جلوس میں شركت كی ۔Hussaini Youth's Candle March, people of all religions joined and gave a message of unity

Hussaini Youth's Candle March

یہ کینڈل مارچ اترپردیس کے نوئیڈا اسٹیڈیم گیٹ نمبر4 سے شروع کیا گیا جو سیکٹر 21 اور 25 روڈ کے سامنے اسپائس مال سے گزرتا ہوا سیکٹر 12، سیکٹر 22 اے بلاک گیٹ نمبر سے ہوتا ہوا اپنے مقام پر ختم ہوا جہاں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ حسینی یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے اس کینڈل مارچ کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔

تمام مذاہب کے لوگوں نے اکٹھے ہو کر کربلا کے شہید امام حسینؓ کی یاد میں کینڈل مارچ میں شرکت کر کے ثابت کیا کہ ہم سب ایک ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس کینڈل مارچ میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، تمام مذاہب کے لوگ قومی پرچم کے ساتھ نظر آئے۔ امام حسینؓ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے حسینی یوتھ آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے حضرت عباس کا پرچم بلند کیا۔

یہ بھی خبریں:Qutub Minar Complex قطب مینار کے احاطے میں پوجا کی اجازت سے متعلق عرضی پر آج سماعت

حسینی یوتھ آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے اس موقع پر مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو، راجندر پرساد، سروجنی نائیڈو، نیلسن منڈیلا کے خیالات کو پیش کیا۔ مذکورہ کینڈل مارچ کے ذریعے امام حسینؓ کا پیغام دیا گیا کہ پرامن قربانی سے دہشت گردی، تشدد، ناانصافی اور ظلم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.