ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں مہا شیو راتری کے موقع پر بلیشور مہا ديو مندر کے دروازے پر کلش کے ذریعے شیو لنگ پر جل چڑھانے کی اجازت حکومت نے دے دی ہے۔
دراصل كورونا وبا کے سبب اس سال 'کانوڑ یاترا' اور کانوڑیوں كو ہریدوار سے جل لانے کی اجازت نہیں مل سکی، لیکن مہا شیو راتری کے موقع پر میرٹھ کے بلیشور مہا ديو مندر کے دروازے پر جل کلش کے ذریعے شیو لنگ پر جل چڑھایا جا سکےگا، جس سے شیو بھکتوں كو جل چڑھا نے کے ساتھ ہی مندر میں صرف پانچ افراد کو عبادت کرنے کے رولس كو بھی نبھایا جا سکے گا۔
كورونا انفیکشن کے خطرے كو مدد نظر رکھتے ہوئے میرٹھ کے بلیشور مہادیو مندر میں مہا شیو راتری کے موقع پر جل چڑھانےکا عارضی طریقہ اپنایا جا رہا ہے، جہاں شیو بهكت مندر میں داخل ہوئے بغیر ہی جل ابھیشک کر سکیں گے اور شیو راتری پر جل چڑھانے کے ارکان کو بھی پورا کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: میرٹھ: عبادت گاہوں کو کھولنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ 'ساون میں شیو راتری کا تیوہار شیو بھکتوں کے عقیدے کے ساتھ جل چڑھانے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسے میں میرٹھ کے بلیشور مہادیو مندر کے انتظامیہ کی جانب سے جل چڑھانے کے اس خاص اہتمام سے عقیدت مندوں کو جل ابھیشک کرنے کا موقع ملا ہے۔'