ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کورونا وائرس جیسی وبا کے باوجود بھی عوام سماجی فاصلے پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ اس دوارن بینک آنے والے لوگ بالکل بھی فکرمند نہیں ہیں۔ صبح کے وقت سے ہی سیدنگالی قصبے میں بینکوں کے باہر صارفین کا ہجوم لگ جاتا ہے۔ جب ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے، تب بھی وہ سماجی فاصلے کی فکر بھی نہیں کرتے اور بینک میں کھڑے سیکیورٹی اہلکار بھی بھیڑ کو قابو کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
امروہہ: بینکوں کے باہر سماجی فاصلے پر نہیں ہو رہا عمل - لاک ڈاؤن
اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ سیدنگالی میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی بینکوں کے باہر لوگوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی اور عوام نے اس دوران سماجی فاصلے پر عمل نہیں کیا۔
امروہہ میں بینکوں کے باہر سماجی فاصلے پر نہیں ہو رہا عمل