ETV Bharat / state

نوئیڈا: غیر متوقع بندش سے مقامی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کے مدنظر گوتم بدھ نگر پولیس نے بدھ کو دادری کا پورا بازار بند رکھا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روز مرہ کی ضروریات کے لیے ضروری اشیاء دستیاب نہیں تھیں۔ اس کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 9:46 PM IST

people facing problems due to close market in dadri
غیر متوقع بندش سے مقامی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کے روز دادری آئے۔ انہوں نے قصبے کے ڈگری کالج میں میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس پروگرام کے بارے میں پچھلے پندرہ روز سے ہنگامہ برپا تھا۔ ایسی صورتحال میں احتیاط کرتے ہوئے گوتم بدھ نگر پولیس نے بدھ کو دادری کا پورا بازار بند رکھا۔

صبح سے دکانیں نہیں کھلیں۔ قصبے کے لوگ سبزیوں کے لئے بھی ترس گئے۔ پولیس نے صرف ہسپتال اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت دی تھی۔

بازار میں اس غیر متوقع بندش کی وجہ سے قصبے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ روز مرہ کی ضروریات کے لیے ضروری اشیاء دستیاب نہیں تھیں۔ سبزیاں ، بریڈ ، دودھ حتیٰ کہ انڈے بھی فروخت نہیں ہوئے۔ جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔

دوسری طرف تاجروں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم وزیر اعلیٰ کا پروگرام تقریباً 1:30 بجے ختم ہوا۔ اس کے بعد مارکیٹ آہستہ آہستہ کھل گئی۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

پولیس کی سختی کے باعث دادری مارکیٹ بند رہی۔ جس کا سب سے بڑا نقصان گلیوں کے دکانداروں، پیڈلرز اور ڈیلی ویج ورکرز کو ہوا ہے۔ دوپہر تک پوری مارکیٹ بند رہی۔ ایسی صورتحال میں یہ لوگ کام نہیں کر سکتے تھے۔ بازار میں سڑک پر بیٹھے یہ لوگ ہجوم کو آتے جاتے دیکھتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.