ETV Bharat / state

پیس پارٹی اتر پردیش کی 403 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی: ڈاکٹر ایوب

پیس پارٹی مرادآباد کی 6 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ پیس پارٹی آپسی اتحاد، عام لوگوں کے ساتھ ہورہی نا انصافی، بڑھتی مہنگائی، لکھیم پور کھیری کے موضوع پر انتخاب لڑے گی۔

پیس پارٹی اتر پردیش کی 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: ڈاکٹر ایوب

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 12:46 PM IST

اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کو لے کر ریاست میں سیاست کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پیس پارٹی کے نیشنل صدر ڈاکٹر محمد ایوب مرادآباد پہنچے اور پیس پارٹی کے مغربی دفتر کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ایوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم سمپورن سوراج یاترا لیکر نکلے ہیں ہماری اس یاترا کا مقصد اتر پردیش میں ہورہی لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور خواتین پر ہورہے ظلم کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں ہے۔'

پیس پارٹی اتر پردیش کی 403 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی: ڈاکٹر ایوب

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ 'پیس پارٹی پورے اتر پردیش کی 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ہماری پارٹی کا اتحاد راشٹریہ علماء کونسل سے ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ جھوٹا وزیر اعظم ابھی تک نہیں دیکھا گیا وزیر اعظم سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں۔ پیس پارٹی کسانوں کی حمایت میں کھڑی ہے اور بی جے پی کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں خواتین کی مدد سے کانگریس حکومت بنائے گی: سلمان خورشید

پیس پارٹی مرادآباد کی 6 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ پیس پارٹی آپسی اتحاد، عام لوگوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی، بڑھتی مہنگائی، لکھیم پور کھیری کے موضوع پر انتخاب لڑے گی۔

انہوں نے لکھیم پور کھیری معاملہ پر بولتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش کی سرکار لوگوں کو ڈرا دھمکاکر اپنی سرکار بنانا چاہتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.