ETV Bharat / state

Payam e Insaniyat Forum Lucknow پیام انسانیت فورم کی جانب سے جیل، ہسپتال اور ضرورت مندوں میں کمبل کی تقسیم

حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے کہا تھا کہ یہ ملک ایک کشتی کے مانند ہے۔ اگر کوئی نادان یہاں سوراخ کرتا ہے اور سماج کے سنجیدہ اور پڑھے لکھے لوگ اس نادان کو نہیں روکتے ہیں تو کشتی تو ڈوبے گی ہی، ساتھ میں تمام لوگوں کے ساتھ آپ بھی ڈوب جائیں گے۔ All India Payam e Insaniyat Forum Lucknow

17341741
17341741
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:29 PM IST

لکھنؤ: آل انڈیا پیام نسانیت فورم لکھنؤ یونٹ کے جانب سے ٹھنڈک کے دستک دیتے ہی کمبل تقسیم کا کام شروع ہوگیا۔ لکھنؤ کے تال کٹورہ علاقے میں ضروت مندوں کے مابین کمبل تقسیم کیے گئے اور یہ سلسلہ لگاتار چل رہا ہے۔ کبھی اسپتالوں میں، کبھی جیلوں میں تو کبھی غریب و پریشان حال لوگوں میں کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں عارف نگرامی کی سرپرستی میں غریب اور مستحق لوگوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر علاقائی کونسلر دیویندر سنگھ جے کے ورما، اسرار اور علاقے کے ذمہ داران موجود رہے۔ Continuous distribution of blankets to the needy by Payam Insaniyat Forum
یہ بھی پڑھیں:

مفتی ابوالقاسم نے کہا کہ آل انڈیا انسانیت فورم کے بانی حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کا ایک پیغام جو آج آپ کے سامنے نے رکھنا چاہتا ہوں، آپ کہا کرتے تھے یہ ملک ایک کشتی کے مانند ہے اگر کوئی نادان سوراخ کرتا ہے تو وہ سوراخ کرنے والا میرے بھائی یا میرے مذہب کے ماننے والے ہی کیوں نہ ہو یا آپ کے بھائی یا آپ کے مذہب کے ماننے والے ہی کیوں نہ ہوں اگر آپ جو سنجیدہ اور سماج کے پڑھے لکھے لوگ ہیں اس نادان کو نہیں روکتے ہیں تو کشتی تو ڈوبے گی ہی آپ بھی ڈوبیں گے ہم بھی ڈوبیں گے۔ نیاز احمد نے کہا کہ نہ ہندو بنایا جائے نہ مسلمان بنایا جائے۔ آج کی ضرورت ہے پہلے انسان کو انسان بنایا جائے۔ عارف نگرامی نے کہا کہ یہ حضرت مولانا علی میاں رحمۃ اللہ علیہ کی نیت ان کی برکت ہے کہ یہ فورم ملک کے ہر گوشے میں اپنی خدمت انجام دے رہا ہے اور لگاتار رواں دواں ہے۔ اس موقع پر شفق علوی مرزا اسرار حسین انصار الحق موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.