ریاست کی دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر واقع اتر پردیش اردو اکادمی میں پیر کی شب پیام ومحبت (عید اور اکشے ترتیا) کے موضوع پر ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، مشاعرے میں کلیم کوثر، انا دہلوی، ماجد دیوبندی، سنجے مشرا شوق، صبا بلرامپوری، سمن دوبے، وندنا ورما جیسے نامی شعرا نے شرکت کی۔ Mushaira Organized By Urdu Academy in Lucknow
اردو اکادمی کے آڈیٹوریم میں ہوئی اس شعری تقریب کا آغاز شاعرہ انا دہلوی نے حب الوطنی گیت سے کی۔ اس کے بعد تمام شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب میں اقلیتی اداروں کے تمام ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت اکادمی کے چیئرمین کیف الورا نے کی۔ وہیں ہریانہ وقف بورڈ کے رکن اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نائب صدر ذاکر حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس مشاعرے میں نظامت کے فرائض کو کلیم کوثر نے انجام دیا۔ اس موقع پر اردو اکادمی کے رکن حاجی ظہیر احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو محبت کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب ہندی کے ساتھ اردو زبان کا بھی استعمال کریں۔