اتراکھنڈ کے کالا گڑھ بارڈر پر سبھی آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکرینگ کی جا رہی ہے تاکہ کوئی کورونا مثبت کیس اتراکھنڈ میں داخل نہ ہو سکے۔
اتر پردیش اتراکھنڈ سرحد پر آمدو رفت شروع ہوگئی ہے۔ اتراکھنڈ سرحد کے کالا گڑھ میں دوسری ریاستوں سے آرہے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کرنے کے بعد ہی انہیں اتراکھنڈ میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے ۔
میڈیکل انچارج ساکشی نیگی نے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر اتراکھنڈ اترپردیش سرحد پر تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔تاکہ کووڈ- 19 کے علامت والے لوگوں کی شناخت سرحد پر ہی کی جاسکے ساتھ ہی سرحد پر سیکیورٹی کے مد نظر پولیس فورس بھی تعینات کیا گیا ہے۔