لکھنو:ریاست اترپردیش میں پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ عازمین حج کے تعلق سے ہم نے رواں برس کئی پریس کانفرنسز کی ہیں اور ان کی سہولیات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو عازمین حج کے درخواست کی نوٹیفیکیشن تقریبا تین مہینہ تاخیر سے جاری کیا گیا۔اس کے بعد جس کا خدشہ تھا کہ سعودی عرب میں عازمین حج کے لئے بہتر سہولت والے ہوٹل نہیں ملیں گے وہی ہوا۔ جب دنیا بھر کے لوگ بہترین ہوٹل اپنے ملک کے عازمین کے لئے بک کرا چکے اس کے بعد بھارت کے لوگ کم سہولت والے ہوٹل زیادہ پیسہ میں بک کر آئے یہ عازمین کے لیے پریشان کن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب جب بھارت سے سعودی عرب میں عازمین حج پہنچ چکے ہیں تو وہاں متعدد پریشانیوں کا سامنا ہے ایک کمرے میں کئی افراد کو رکھا جا رہا ہے کمرے میں فریج نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ان پریشانیوں کے بارے میں عازمین حج مکہ مدینہ سے ویڈیو بنا کر کے بھیج رہے ہیں جس سے مجھے اطلاع ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:UP Minorities Commission on Sacrifice یوپی اقلیتی کمیشن نے قربانی کے تعلق سے چیف سیکریٹری کو خط لکھا
پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر نے یہ بھی کہا کہ سفر حج پر جانے والے زیادہ تر پسماندہ سماج کے ہوتے ہیں اور وہ وہاں پریشان حال ہیں لہذا ہم نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پریشانیوں کو فوری طور پر حل کیا جائے