ETV Bharat / state

اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کررہے والدین کا انوکھا احتجاج - Parents protest against collection of school fees

سھارنپور میں اسکولی بچوں کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ چھ روز سے والدین کی جانب سے دھرنا دیا جارہا ہے۔

Parents protest against collection of school fees in Saharanpur
اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کررہے والدین کا انوکھا احتجاج
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 9:05 PM IST

آج والدین و سرپرست سہارنپور کلکٹریٹ چوراہے پر اسکولی بچوں کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں کٹورا لیکر بھیک مانگا اور احتجاج کیا۔

اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کررہے والدین کا انوکھا احتجاج

اس دوران بھیک مانگ رہے والدین کو لوگوں نے بھیک دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ان کی معاشی حالت ابتر ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ سے حقیقت نگر میں اسکولی بچوں کے والدین، فیس معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دے رہے ہیں۔ سرپرستوں کا کہنا ہے کہ کرونا بیماری کی وجہ سے ملک کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں ہیں وہیں عام عوام کو بھی معاشی طور پر پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ان حالات میں اسکولی فیس کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔

اسکولی بچوں کے سرپرستوں نے اسکول کی فیس معاف کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسے مشکل حالات میں اسکول انتظامیہ فیس کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اسی تناظر میں بطور احتجاج بچوں کے والدین ہاتھوں میں کٹورا لیکر سڑک پر بھیک مانگ کا احتجاج درج کرایا۔ اس دوران احتجاجاً بھیک مانگ رہے والدین کو لوگوں نے صرف 50 روپئے دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.