ETV Bharat / state

تین ماہ کی فیس معاف کرنے، والدین کا مطالبہ - اسکول انتظامیہ

'کورونا کی وبا کی وجہ سے بہت سے والدین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بہت سے افراد کی تنخواہوں میں کٹوتی ہو رہی ہے۔'

تین ماہ کی فیس معاف کرنے، والدین کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 7:08 PM IST

ریاست اترپردیش میں اسکول فیس معافی کو لے کر الفا ون سیکٹر نوئیڈا میں واقع سینٹ جوزف اسکول کے سامنے والدین اور سرپرستوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اپریل ، مئی اور جون کی فیس معاف کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے بہت سے والدین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بہت سے افراد کی تنخواہوں میں کٹوتی ہو رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اسکولز اپریل ، مئی اور جون کی فیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جوکہ نامناسب ہے۔

انھوں نےریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اپریل ، مئی اور جون کی فیسز معاف کردئے جائیں۔ اور جب تک آن لائن کلاسز چل رہی ہیں، صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: کبیر مٹھ کے افسر پر فائرنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.