ETV Bharat / state

رامپور: ضلع پنچایت انتخابات میں عآپ نے 26 امیدواروں کی فہرست جاری کی - عآپ کے 26 اُمیدواروں کی فہرست

رامپور میں ضلع پنچایت انتخابات کے مدنظر سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اترپردیس) کے نائب صدر فیصل خاں لالہ کی صدرات میں ایک میٹنگ بریلی گیٹ واقع پارٹی دفتر پر ہوئی جہاں پنچایت انتخابات کے لیے عآپ کے 26 اُمیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔

رامپور: ضلع پنچائت انتخابات میں عآپ نے 26 امیدواروں کی فہرست جاری کی

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 8:37 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں پنچایت انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی پہلی بار اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہے۔ پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل خاں لالہ نے ضلع پنچایت انتخابات کے لیے 26 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

رامپور: ضلع پنچائت انتخابات میں عآپ نے 26 امیدواروں کی فہرست جاری کی

رامپور میں ضلع پنچایت انتخابات کے مدنظر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اترپردیس) کے نائب صدر فیصل خاں لالا کی صدرات میں ایک میٹنگ بریلی گیٹ واقع پارٹی دفتر پر ہوئی، جہاں پنچایت انتخابات کے لئے عآپ کے 26 اُمیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے فیصل لالا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار نہ صرف زبردست مقابلہ کریں گے بلکہ ضلع پنچایت انتخابات میں فتحیاب بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عہدیداران اپنی سطح سے محنت شروع کر دیں اور عوام سے اپیل کریں کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہو چکے ہیں، ایسے میں عام آدمی پارٹی عوامی مفادات کے لئے سنجیدہ ہے۔

ساتھ ہی انہوں اپنے امیدواروں سے متعلق کہا کہ ان کی پارٹی اچھے اور سلجھے ہوئے لوگوں کو امیدوار بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمد، الیکشن کمیشن کے 4 افسران معطل

واضح رہے کہ اس موقع پر پارٹی دفتر میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.