ETV Bharat / state

Seema Haider Got Bail پاکستان کی سیما حیدر کو ملی ضمانت - سچن کے ساتھ رہوں گی

پاکستان سے دبئی اور نیپال ہوتے ہوئے اتر پردیش نوئیڈا کے ربو پورہ پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر، عاشق سچن اور اس کے والد نیترپال کو عدالت نے آج ضمانت دے دی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد پاکستانی خاتون سیما حیدر اور اس کے بچے سچن کے گھر پہنچ گئے۔

پاکستان کی سیما حیدر کو ملی ضمانت
پاکستان کی سیما حیدر کو ملی ضمانت
author img

By

Published : Jul 8, 2023, 7:46 PM IST

پاکستان کی سیما حیدر کو ملی ضمانت

نوئیڈا: سیما حیدر نے کہا کہ میں پاکستان نہیں جاؤں گی۔میں یہیں سچن کے ساتھ رہوں گی ۔اس نے یوگی اور مودی سے درخواست بھی کی ہے۔ اب جیور پولیس پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن کیس کی تفتیش کرے گی۔ دوسری جانب گاؤں اور گردونواح کی خواتین سیما حیدر کو دیکھنے سچن مینا کے گھر جمع ہوگئی ہیں۔ سیما حیدر نے کہا کہ میں نے سچن سے شادی کر کے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ نان ویجیٹیرین کھانا چھوڑ کر ویجیٹیرین بن گئی ہوں۔

اس کے علاوہ، سیما نے شوہر غلام حیدر کے محبت کی شادی کے دعوے کی تردید کی۔ اس نے کہا کہ غلام حیدر سے زبردستی اس کی شادی کرائی گئی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سیما حیدر، عاشق PUBG پارٹنر سچن مینا اور والد نیترپال کو جیور سول کورٹ کے جونیئر ڈویژن جج ناظم اکبر نے ان کا پتہ تبدیل نہ کرنے اور ملک نہ چھوڑنے کی شرط پر ضمانت دی۔

تینوں کے وکیل نے بتایا کہ مارچ میں سیما اور سچن کی شادی نیپال کے پشوپتی ناتھ مندر میں ہوئی تھی۔ سیما شادی کے بعد پاکستان نہیں جانا چاہتی۔ کراچی، پاکستان کی رہائشی سیما حیدر اور ربو پورہ کے سچن مینا کی PUBG گیم کھیلتے ہوئے تعارف ہوا۔ویڈیو کالنگ کے ذریعے قربت بڑھانے کے بعد، سیما 13 مئی کو نیپال کے راستے پاکستان سے ہندوستان آئی۔ سیما چار بچوں کے ساتھ ربوپورہ پہنچی اور امبیڈکر نگر میں کرایہ پر مکان لے کر سچن کے ساتھ رہنے لگی۔ جیسے ہی پولیس کو اس معاملے کا علم ہوا، سیما اپنے چار بچوں اور سچن کے ساتھ فرار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Wanted Terrorist Arrested In Bangladesh ہندوستان کا مطلوب شدت پسند بنگلہ دیش میں گرفتار

پولیس ٹیم نے ہریانہ کے بلبھ گڑھ سے سبھی کو گرفتار کیا تھا۔ سچن، اس کے والد نیترپال اور سیما کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے حکم پر تینوں کو جیل بھیج دیا گیا تھا ۔عدالت نے بچوں کو کم عمری کی وجہ سے ان کی والدہ سیما کے ساتھ جیل بھیجا تھا۔ سیما حیدر اور سچن کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے وکیل نے ان کی محبت، چار بچوں اور سیما کی سیکیورٹی کا حوالہ دیا۔ جس کے بعد عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کر لی۔ سچن اور سیما کے وکیل ہیمنت کرشنا کے مطابق سیما حیدر کو موجودہ پتہ تبدیل نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.