ETV Bharat / state

Paid Tribute to Kanhaiya in Barabanki: بارہ بنکی میں کنہیا کو خراج عقیدت، ملزمان کو جلد پھانسی کا مطالبہ - بارہ بنکی میں کنہیا کو خراج عقیدت، ملزمان کو جلد پھانسی کا مطالبہ

اُدے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں منگل کے روز دن دہاڑے ایک ٹیلر کا قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ شہر کے مالداس اسٹریٹ علاقے میں پیش آیا تھا۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات آپسی رنجش کی وجہ سے انجام دی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد ملک بھر میں کئی جگہ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بارہ بنکی میں جمعرات کو ہندو جاگرن منچ کے کارکنان نے کنہیا لال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Tribute Paid to Late Kanhaiya Lal

15715045
15715045
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 1:20 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو ہندو جاگرن منچ کے کارکنان نے راجستھان کے ادے پور میں قتل کیے گئے کنہیا لال کو خراج عقیدت پیش کیا. ہندو جاگرن منچ کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دی جائے. ہندو جاگرن منچ کا کہنا ہے جمہوری نظام میں اگر کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں. تو اس کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی. لیکن تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ Paid Tribute to Kanhaiya in Barabanki

بارہ بنکی میں کنہیا کو خراج عقیدت، ملزمان کو جلد پھانسی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

ہندو جاگرن منچ کے کارکنان نے دھنوکھر چوراہے پر یکجا ہو کر سب سے پہلے شدید نعرے بازی کی. اس کے بعد رام سیوک یادو کے مجسمے کے نیچے کنہیا کی تصویر پر شمع روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا. اس کے بعد تمام کارکنان نے دو منٹ خاموش رہ کر مرحوم کی روح کو سکون کی دعا کی. kanhaiya lal murder case۔ پروگرام کے بعد ہندو جاگرن منچ کے ریاستی صدر منیش شریواستو نے کہا کہ ادے پور کنہیا کے معافی مانگنے کے باوجود شدت پسندوں نے کنہیا کو قتل کیا. اس کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے.

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ مسلم عالم دین اور دانشوران نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے. جو بہتر پہل ہے. کوئی بھی مذہب تشدد کی حمایت نہیں کرتا ہے. تشدد میں سبھی کا نقصان ہے. لیکن جب اس قسم کے واقعے پیش آئیں گے. تو تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے. اس لیے ملزمان پر جلد از جلد کارروائی کرتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.