یہ مفت کیمپ صبح 9 بجے سے شروع ہوگا اور اس کا فائدہ ایسے سھی مریض اٹھا سکتے ہیں جنہیں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سمیت کسی بھی ہسپتال میں پیس میکر، ای سی ڈی یا سی ڈی لگایا گیا ہے۔
ڈائریکٹر پروفیسر ایم یو ربانی نے بتایا کے مریضوں کو 20 نومبر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک آ کر اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ وہ اپنے سبھی میڈیکل ریکارڈ ساتھ لے کر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ پیس میکر ڈیوائس کی ہر چھ مہینے پر جانچ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے درست کیا جاسکے اور اس کی سیٹنگ ٹھیک کی جاسکے۔