ETV Bharat / state

بیس ٹن آکسیجن کانپور پہنچی

کانپور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ روزانہ تقریبا ڈیڑھ ہزار کے آس پاس اس وباء کے مریض پوزیٹو پائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کانپور ضلع کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتال اس وباء کے امراض میں مبتلا مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

کانپور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے
کانپور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:32 AM IST

کانپور میں کورونا قہر بن کر برپا ہوئی ہے۔گیارہ ہزار سے زیادہ مریض شہر کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے رائے بریلی سے خصوصی طور سے بیس ٹن آکسیجن منگائی گئی تھی جو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کانپور پہنچ گئی ہے۔

کانپور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے

کانپور ایک صنعتی شہر ہے جہاں لوگ تجارت کے لئے آیا جایا کرتے ہیں۔ ان دنوں کانپور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ روزانہ تقریبا ڈیڑھ ہزار کے آس پاس اس وباء کے مریض پوزیٹو پائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کانپور ضلع کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتال اس وباء کے امراض میں مبتلا مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے کانپور میں آکسیجن کی کمی ہو گئی تھی اس آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے رائے بریلی سے خصوصی طور سے آکسیجن منگائی گئی تھی جو اتوار کی رات کانپور پہنچ گئی ہے۔

بیس ٹن آکسیجن پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کانپور لائی گئی ہے۔

کانپور میں اب تک 47457 مریض کورونا پوزیٹو پائے گئے ہیں جس میں 11,807 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں پندرہ سو چوہتر نئے مریض پوزیٹو نکلے ہیں، دس مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.