غازی آباد: اترپردیش میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر اتوار کے روز اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی غازی آباد پہنچے۔ Owaisi Election Campaign in Ghaziabad جہاں پہلے سے موجود اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان نے ان کا جم استقبال کیا۔
اس دوران اسد الدین اویسی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پنڈت جی کو ہر طبقہ اور برادری کے لوگ ووٹ کرے تاکہ وہ رکن اسمبلی بن کر لکھنؤ پہنچیں اور آپ کے لیے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صاحب آباد سیٹ سے پنڈت منموہن جی کو امیدوار کے بنایا ہے انہیں عوام کا بھرپور سپورٹ مل رہا ہے۔ ہمارا مقابلہ سبھی پارٹیوں سے ہے۔
مزید پڑھیں:
اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو نشانہ Owaisi criticizes BJP بناتے ہوئے کہا کہ ابھی تک وزیر ٹینی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ وہ مجرم ہے۔ اویسی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے موجودہ 30 فیصد ایم ایل اے کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی حالت خستہ ہے۔ 45 فیصد سماج وادی پارٹی نے مسلم امیدواروں کے ٹکٹ کاٹے ہیں۔