یوگ دگھی چی تنظیم گزشتہ کئی برسوں سے انسانی جسم کے عطیہ کرائے جانے سے متعلق لوگوں کو بیدار کررہی ہے۔
اب تک تین ہزار سے زائد لوگوں کے جسم کے اعضا عطیہ کے طور پر متعدد میڈیکل کالز اور ہاسپٹلز کو دیے ہیں ۔
جسم کے عطیہ میں جو اب تک سب سے زیادہ مفید ثابت ہوا ہے وہ آنکھوں کی کارنیا ہے، جسے تنظیم کے صدر منوج سینگر نے لوگوں سےعطیہ کراکر ڈاکٹر محمود رحمانی کے شفاء ریسرچ آئی سینٹر کو دیا ہے، جہاں پراب تک تقریبا بارہ سو لوگوں کا کارنیا بدلا جا چکا ہے۔
اسی سے متعلق تنظیم اس مہم کے ذریعے لوگوں کو بیدار کرنا چاہتی ہے کہ آپ جسم کے اعضا کا عطیہ کریں تاکہ انسانوں کی زندگی بچائی جاسکے ۔
یوم دستور کے موقع پر یوگ دگچھی دہ دان تنظیم نے اسکولی بچوں کے ذریعے جسم اعضا عطیہ بیداری مہم چلائی، جس میں شہر کے سابق میئر، میڈیکل کالج کے پرنسپل کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات نےشرکت کی ہے ۔
وہیں اس موقع سے سماجی کارکن منوج سینگر نے کہا حکومت کواس سے متعلق قانون بنانا چاہئے جس سے لوگ آسانی سے اپنا اعضا عطیہ کر سکیں اور اس پر حکومت بھی نگرانی کرے تاکہ کسی کے اعضا کا غلط استعمال نہ ہو۔