ETV Bharat / state

مظفرپور: طالبان کی حراست میں رہے صدام وطن واپس لوٹے - افغانستان پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد وہاں پھنسے بھارتی شہریوں میں سے ایک مظفر پور کے صدام بحفاظت بھارت واپس آگئے ہیں۔ صدام 6 گھٹنے تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں طالبان کی حراست میں گزارے گئے چھ گھنٹے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

طالبان کی قید میں رہے صدام وطن واپس لوٹے

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 2:30 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرپور کے اورائی کے سگہری گاؤں سے تعلق رکھنے والے صدام کو طالبان نے 6 گھٹنے تک اپنی حراست میں رکھا تھا لیکن وہ کابل سے بحفاظت ملک واپس آگئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضہ کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کی کوشش شروع کردی تھی۔ حکومت کی اس پہل کے ذریعہ بھارتی شہریوں کا وطن واپس آنا ممکن ہوپایا ہے۔

کابل میں پھنسے ہوئے بیشتر ہندوستانی اپنے وطن واپس آ گئے ہیں، لیکن کئی لوگوں کو وطن واپسی کا یہ سفر اور طالبان کی حراست میں گزارے گئے خوف کے لمحات تاعمر یاد رہیں گے۔ مظفرپور کے اورائی کے صدام بھی ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔

اورائی بلاک کے سگہری گاؤں کے رہنے والے صدام گزشتہ ایک سال سے کابل میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ انہیں 19 اگست کو کابل سے دہلی واپس آنا تھا، لیکن وطن واپسی سے قبل طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضہ کر لیا اور وہ وہیں پھنس گئے۔ وہیں بھارت میں صدام کے اہل خانہ بھی ان کے وطن واپس آنے کو لے کر فکرمند تھے۔

طالبان کی قید میں رہے صدام وطن واپس لوٹے

مزید پڑھیں:طالبان حکومت نے پہلا پالیسی بیان جاری کر دیا

صدام نے کہا، 'میں کسی طرح کابل ائیرپورٹ پہنچا۔ ایئرپورٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی طالبان جنگجوؤں نے مجھے اپنی حراست میں لے لیا۔ میں تقریبا 6 گھنٹے تک طالبان کی حراست میں رہا۔ بھارتی سفارتخانہ کے اہلکاروں سے بات کرنے کے بعد مجھے بس کے ذریعے ایئرپورٹ بھیج دیا گیا۔ جہاں سے 22 اگست کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے وطن واپسی ممکن ہو پائی۔

"مجھے کابل سے باہر نکلنے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں کا کنٹرول تھا۔ طالبان جنگجو باہر موجود تھے۔ ہندوستانی حکومت کے اقدام کی وجہ سے میں گھر واپس آ سکا۔صدام نے طالبان کی قید میں گزارے گئے وقت کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ 'طالبان کے لوگ ہم لوگوں کو ایک دفتر میں لے گئے ۔وہاں سبھی کو بٹھایا گیا۔پاسپورٹ نمبر اور نام درج کیا گیا۔اس کے بعد طالبان کے لوگوں نے بھارتی حکومت سے کیا بات کی ہمیں نہیں معلوم۔تقریبا 6 گھنٹہ وہاں ہم لوگوں کو رکھا گیا پھر چھوڑ دیا گیا۔ہم لوگ چھ سات بس میں سوار تھے۔سب کو ہوائی اڈے پہنچایا گیا اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے گئے۔

صدام کی واپسی کے بعد ان کے اہل خانہ بہت خوش ہیں۔ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق جب صدام اورائی پہنچے تو محکمہ صحت کے حکام نے ان کی صحت کا معائنہ کیا اور انہیں پولیو کا ٹیکہ بھی دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.