ETV Bharat / state

Opium Seized in Shahjahanpur شاہجہاں پور میں چار کروڑ کی افیم ضبط - شاہجہاں پور میں افیم اسمگلر کے خلاف کارروائی

شاہجہاں پور پولیس نے 4 کروڑ روپے مالیت کی افیم سمیت ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔ گرفتار اسمگلر نے بتایا کہ وہ پنجاب میں افیم اسمگل کرنے جا رہا تھا۔ Opium Recovered in Shahjahanpur

شاہجہاں پور میں چار کروڑ کی افیم ضبط
شاہجہاں پور میں چار کروڑ کی افیم ضبط
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 1:09 PM IST

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کی جلال آباد پولیس نے ایک بین ریاستی اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چار کلو گرام افیم برآمد کی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس آنند نے بتایا کہ پولیس نے بدھ دیر رات گشت کےد وران جلال آباد بریلی روڈ گنگا مندر کے نزدیک ایک اسمگلر لالو گپتا کار سمیت گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چار کلو گرام افیم اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے۔ برآمد افیم کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریبا چار کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران لالو نے بتایا کہ وہ دھیرج اور مونو کے ساتھ افیم کا کام کرتا تھا۔ وہ جھارکھنڈ سے افیم لاتے ہیں اور پنجاب میں سپلائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Two Drug Peddler Arrested شاہجہاں پور میں 27 کروڑ کی افیم اور چرس برآمد

یہ ویگناکار جو پکڑی گئی ہے وہ دھیرج کی ہے۔ گاڑی اور پیسہ دھیرج لگاتا ہے۔ اس کا کام سامان لا کر سپلائی کرنا ہے۔ تینوں برابر کے شریک ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے بتایا کہ جلال آباد پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک کار گنگا مندر کے قریب بریلی موڑ سے گزرنے والی ہے۔ جس میں افیون کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ پنجاب میں افیم کی بہت مانگ ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں افیم کی اچھی قیمت دستیاب ہے۔ وہ آج پنجاب میں افیم سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.