محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے سال کے پہلے ہی دن شہر کی کثیر آبادی کو راحت پہنچانے کے لئے اسٹیشن پر تیسرا دروازہ کا تحفہ عوام کو دیا گیا۔
خیال رہے کہ مراداباد ریلوے اسٹیشن کا ایک عام دروازہ ہے جو شہر کے بودھ بازار کے سامنے ہے، تو وہیں دوسرا دروازہ ریلوے لائن کی دوسری جانب ہے۔
شہر کی کثیر آبادی کے پیش نظر لوگوں کو اسٹیشن کے اندر جانے کے لئے کافی دوری طے کرنی پڑتی تھی، جس کو ذہن میں رکھ کر ریلوے نے پلیٹ فارم نمبر پانچ کے سامنے تیسرے دروازہ کی تعیمیر کرائی ہے۔
تیسرےدروازے کے افتتاح کے بعد لوگوں کو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچنے میں آسانی ہو رہی ہے۔
مراداباد کمشنری کے ریلوےکمشنر ترون پرکاش نے کہا کہ نئے سال پر یہ تحفہ مراداباد کی عوام کو دیا جا رہا ہے