اس متعلق ہیلپ ڈیسک 24 گھنٹے رہے گے اور روزآنہ کام کریں گے۔
ضلع مجسٹریٹ آلوک کمار پانڈے نے بتایا کہ مذکورہ سینٹر میں تین طلاق متاثرہ خواتین کے لیے مفت کاﺅنسلنگ قانونی مدد ، سکیورٹی، رپورٹ درج کرانے کی سہولت کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق بھی سہولت دی جارہی ہیں۔
خواتین کے مفاد اور ان کی حفاظت کے لیے حکومت اترپردیش کی جانب سے ان کی قانو نی لڑائی مفت لڑنے کا نظم کیا جارہا ہے۔ جس کا افتتاح کمشنر سنجے کمار اور ریاستی خواتین کمیشن کی رکن ڈاکٹر پریم ودا تومر کے ہاتھوں کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ایسی خواتین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سینٹر میں پانچ بیڈ کی سہولت ہوگی اور یہ 24گھنٹے کھلا رہے گا، سکیورٹی کے مدنظر سینٹر میں ہر وقت 6خاتون ہوم گارڈ کی تعیناتی کی جائے گی ۔ 'ون اسٹاپ سینٹر' خواتین کے لیے خاص طو رسے تیار کیا گیا ہے۔
ذہنی طور سے بیمار خواتین کا علاج بھی کیا جائے گا۔ محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود آفیسر کو ناڈل مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کی سہولت کے لیے 7235008668ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
ریاستی خواتین کمیشن کی رکن ڈاکٹر پریم ودا تومر نے کہا کہ متاثرہ خواتین کسی کے بہکاوے میں نہ آئے ون اسٹاف سینٹر پہنچ کر سہولیات کا فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کی مدد کے لیے انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے، ایسے میں انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔