ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: صرف پاس ہولڈرز کو ہی سبزی فروخت کرنے کی اجازت

کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاتی طور پر پورے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران ضروری اشیأ کی دوکانوں کے علاوہ تمام بازاروں اور آمد و رفت پر پوری طرح سے روک لگا دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 8:51 PM IST

پاس ہولڈرز کو ہی سبزی فروخت کرنے کی اجازت

ریاست اترپردیش کے رامپور میں سبزی فروشوں کو سبزی فروخت کرنے کے لیے خصوصی پاس مہیا کیے جا رہے ہیں۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ صرف وہی سبزی فروش اپنی سبزیاں منڈی سے لاکر فروخت کر سکیں جن کے پاس یہ خصوصی پاس ہوگا۔

کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے 21 دن کے لاک ڈاون کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس دوران ضروری اشیأ، جس میں خصوصی طور پر پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں، انھیں عوام تک پہچانے کے لیے سبزی فروشوں کی نشاندہی کرکے انھیں پاس مہیا کرائے جا رہے ہیں۔

پاس کا نظم اس لیے کیا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کم سے کم بھیڑ ہو، وہیں منڈی میں بھی خرید و فروخت کے لیے لوگوں کی بھیڑ کو کم کیا جا سکے۔

یہی وجہ ہے کہ منڈی سمیتی کی جانب سے سبزی فروشوں کو پاس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.