ETV Bharat / state

نوئیڈا: حکومتی گائیڈلائن کے مطابق جمعتہ الوداع کی نماز ادا

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے تمام مساجد میں کورونا گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے صرف پانچ نمازیوں نے ہی جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی ۔

پانچ نمازیوں نے حکومتی گائیڈلائن کے مطابق جمعتہ الوداع  کی نماز ادا کی

author img

By

Published : May 7, 2021, 4:57 PM IST

نوئیڈا کے سیکٹر 8 میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ و عیدین کی نمازوں میں 12000سے زائد نمازی موجود ہوتے تھے، لیکن گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جمعتہ الوداع میں محض 5 نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

نوئیڈا و غازی آباد میں تمام مساجد میں صرف پانچ نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہے اس کے علاوہ تمام دیگر افراد کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے کیسیز اور لاک ڈاؤن کے بعد سے انتظامیہ کی جانب سے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں وہ اب بھی برقرار ہے۔ جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی یہ پابندیاں برقرار رہیں اور محض پانچ نمازیوں نے مساجد میں اپنی نماز ادا کی۔

پانچ نمازیوں نے حکومتی گائیڈلائن کے مطابق جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی

کورونا کی وجہ سے نمازیوں سے بھری رہنے والی کثیر منزلہ عظیم الشان مسجد پورے رمضان نمازیوں سے خالی رہی۔ ہر برس یہاں سیکنڑوں کی تعداد میں روزہ داروں کی افطاری کا بھی اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔لیکن اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے سب رونقیں غائب رہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کا نکلنا محال ہے ۔لوگ افطاری کے ثواب سے محروم ہیں اور لوگ افطاری سے۔پولیس بھی یہاں تعینات ہیں تاکہ کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی نہ ہو۔وہیں مسجد انتظامیہ بھی کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل پیرا ہے۔نمازیوں نے بھی اس کی پاسداری کی اور اپنے اپنے گھروں میں ہی نمازیں ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.