آن لائن او پی ڈی کی شروعات سات مارچ سے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ دو ڈاکٹروں کی جگہ پانچ ڈاکٹر مریضوں سے آن لائن بات کریںگے۔
آن لائن او پی ڈی میں جنرل میڈیسن کے تحت کے ڈاکٹر دھیرج کشور اور ڈاکٹر رنجن بھٹناگر، جنرل سرجری کے پروفیسر پنیت و ڈاکٹر اسایس کے تیواری اتھروپیڈکس کے لیے پروفیسر امت رستوگی اور شیوم سنہا، اوبس سیٹرکس و گیانو کے لیے ڈاکٹر لوینا چوبے موجود رہیں گے۔
مریض ڈاکٹروں سے اس لینڈ لائن نمبر پر 05422368028 اور 05422368029 رابطہ کریں گے، جس پر ڈاکٹر علاج و دوا کے لیے صلاح دیں گے۔
وائس چانسلر نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے مزید فون نمبر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بی ایچ یو میں او پی ڈی بند کردی گئی ہے، جس کے بعد جنرل مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے مریضوں کو گھر بیٹھے او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔