ETV Bharat / state

آن لائن عالمی مشاعرے میں شعراء نے پیش کئے اپنے کلام - اترپردیش نیوز

کووڈ-19 کے دور میں ادب و سخن کی بڑی محفلوں کا اہتمام بھی آن لائن کیا جا رہا ہے۔ ایسی ہی شعر و سخن کے متوالوں کی ایک محفل آن لائن عالمی مشاعرہ کا اہتمام کرکے سجائی گئی۔ جہاں ملک و بیرون ملک کے شعراء اور شاعرات نے اپنے تازہ کلام سے سامعین کو محضوظ کیا۔

online international mushaira organized in rampur
آن لائن عالمی مشاعرے میں شعراء نے پیش کئے اپنے اشعار
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 6:05 PM IST

عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب تقریباً 7 ماہ سے ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی بند ہیں۔ جس سے ادب و سخن کا ذوق رکھنے والے شائقین پر مایوسی بھی طاری ہوتی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سخنورں کی ایک خاص محفل مشاعرہ ہے، جس کا اہتمام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی وجہ سے فی الحال کسی بھی مقام پر لوگوں کو جمع کرکے لمبے عرصے تک شاید نہیں کیا جا سکتا ہے۔

لیکن شعراء کرام اور سامعین کے درمیان کے رشتہ کو برقرار رکھنے اور سرد پڑیں ادبی محلوں کو تازہ دم کرنے کی غرض سے آج عالمی فاؤنڈیشن برائے اردو شاعری کی جانب سے آن لائن عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ملک و بیرون ملک کے کئی نامور شعراء اور شاعرات نے اپنے کلام سے سامعین کو محضوظ کیا۔ مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز حسب روایت نعتیہ اشعار سے ہوا، جس کو پیش کرنے کا شرف شاعر شاکر حسین کو حاصل ہوا۔

اس کے بعد ایک کے بعد ایک شعراء کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو خوب محضوظ کیا۔ جس پر سامعین نے آن لائن داد و تحسین پیش کیں۔

عالمی مشاعرے کے اغراض و مقاصد شاعر ناصر امروہوی نے بتاتے ہوئے کئی اہم باتوں کو بیان کیا۔ نظامت کا فریضہ معروف شاعر سید شیبان قادری نے انجام دیا۔ اس موقع رامپور سے معروف شاعر اظہر عناعتی نے اپنے تازہ کلام اس طرح پیش کئے۔

مزید پڑھیں:

'اسلامی معاشرتی زندگی پر لاک ڈاؤن کا کوئی منفی اثر نہیں'

وہیں رامپور کے معروف شاعر جاوید نسیمی نے اپنا کلام کچھ اس طرح پیش کیا۔ اس آن لائن عالمی مشاعرہ پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے شاعر جاوید نسیمی نے آن لائن عالمی مشاعرہ کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.