ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے طلبا کی آن لائن کلاسز - اردو نیوز لکھنؤ

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سبھی مدارس میں آن لائن کلاسز کی شروعات ہو گئی ہیں۔ دوسرے بورڈوں کی طرز پر مدرسہ طلبا بھی آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس کے لئے بورڈ اساتذہ کو بھی آن لائن کلاس کرنے کی ٹریننگ دے گا۔

online classes for madarsa students due to covid in lucknow
مدرسہ بورڈ کے طلبہ کی آن لائن کلاسز
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 7:15 AM IST

وبائی امراض کے چلتے گزشتہ سال آن لائن پڑھائی شروع ہوئی تھی اور امسال بھی کورونا کے خطرات کو دیکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار نے سبھی مدارس میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے مدرسہ ذمہ داران نے آن لائن کلاس شروع بھی کر دی ہے۔

مدرسہ جامعہ عربیہ مخزن العلوم لکھنؤ کے مینیجر قاری امتیاز احمد نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی آن لائن کلاس ہوئی تھی اور اس بار بھی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی لہذا ہمیں یا دوسرے مدارس کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی ساری تیاریاں مکمل کر لی تھیں، اب اساتذہ اپنے اپنے گھروں سے آن لائن کلاس لے رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

قاری امتیاز احمد نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی ہم نے سبھی درجے کے طلبا کے لئے الگ الگ گروپ بنائے تھے۔ اس بار وبائی امراض کو دیکھتے ہوئے آٹھویں درجہ تک کے سبھی طلبا کو اگلے درجے میں پرموٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے تمام طلبا اور ان کے والدین کے ساتھ رابطہ کر کے زیادہ سے زیادہ طلبا کو آن لائن کلاس کے لئے جوڑ لیا تھا تاکہ کسی کا نقصان نہ ہونے پائے۔

تیتانیہ، فوقانیہ اور عالیہ کے طلبا کے آن لائن گروپ ہیں، جنہیں اساتذہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک پڑھاتے ہیں۔

قاری امتیاز احمد نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا کے پاس کتابیں نہیں ہیں اور نہ ہی ابھی این سی ای آر ٹی کی کتابیں دستیاب ہیں لہذا استاذ پرانی کتابوں کے ذریعے ہی کلاس لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اساتذہ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے اور کتاب کی پی ڈی ایف کاپی بھی طلبا کو بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باضابطہ کلاس لینے کے مقابلے آن لائن تعلیم دینے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ مدرسہ طلبا کے پاس بہت کم تعداد میں اسمارٹ موبائل موجود ہے۔ اس کے علاوہ مدرسہ طلبا بہار، بنگال اور دوسری ریاستوں سے آتے ہیں، جہاں انٹر نیٹ کی دقت ہوتی ہے لیکن کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے کہ آن لائن کلاس کے ذریعے تدریسی کام چل رہا ہے۔

قاری امتیاز نے کہا کہ اگر مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کی ٹریننگ ہوتی ہے تو یہ اچھا قدم ہوگا کیونکہ اس سے اساتذہ کو آسانی ہو گی۔

مزید پڑھیں:

آصف، دیوانگنا اور نتاشا کی ضمانت پر ایس آئی او کا استقبال

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ بورڈ نے بھلے ہی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فرمان جاری کیا ہو لیکن مدرسہ طلبا کے لئے آن لائن کلاس بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ سبھی جانتے ہیں کہ مدارس طلبا کس 'بیک گراؤنڈ' سے آتے ہیں لہذا ان کے پاس ابھی بھی 'سمارٹ فون' نہیں ہیں۔ سمارٹ فون نہ ہونے کی بنیاد پر آن لائن کلاس میں شرکت کرنا ممکن ہی نہیں، باوجود اس کے کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے کہ جن کے پاس سمارٹ فون ہیں، وہ آن لائن تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.