ETV Bharat / state

شرابی باپ نے شیرخوار بچہ کو 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا - ضلع انّاؤ میں ایک شرابی باپ کا واقعہ

بے حسی کی اس بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے کہ ایک شرابی باپ نے اپنے نو روز کے شیرخوار بچے کو محض کچھ پیسوں کے لیے فروخت کردیا۔

بے حسی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے کہ ایک شرابی باپ نے اپنے نو روز کے شیرخوار بچے کو محض کچھ پیسوں کی لالچ میں بیچ دیا
بے حسی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے کہ ایک شرابی باپ نے اپنے نو روز کے شیرخوار بچے کو محض کچھ پیسوں کی لالچ میں بیچ دیا
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 9:42 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع انّاؤ میں ایک شرابی باپ نے اپنے 9 دن کے معصوم شیرخوار بچے کو ایک دوسری فیملی میں محض 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

جب ماں کو اس بات کا علم ہوا تو اس کے ہوش باختہ ہوگئے اور اس نے شوہر سے بچے کے بارے میں معلوم کیا تو اس نے جواب دیا کہ اس نے بچے کو بیچ دیا، جسے سن کر ماں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ماں نے پولیس کو اس سے متعلق جانکاری دی اور مدد کی درخواست کی۔ جس کے بعد پولیس نے معصوم کی تلاش کرکے بچے کو ماں کے حوالے کیا، بچے کو پانے کے بعد ماں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایک ہفتے کا بچہ 60 ہزار میں فروخت

خیال رہےکہ یہ واقعہ انّاؤ کے گنگا گھاٹ کوتوالی کے علاقے سہجنی کے رہنے والے ویشو دیواکر کا ہے جس نے نشے کی حالت میں اپنے نو دن کے شیرخوار بچے کو 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

اہلیہ کی مخالفت کے باوجود شوہر نے بچے کو چپکے سے اتوار کی رات گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں سیتارام کالونی کے رہنے والے بے اولاد جوڑے کے حوالے کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.