ETV Bharat / state

ماں گڑگڑاتی رہی، انجیکشن نہیں ملنے سے نوجوان کی موت - ماں گڑگڑاتی رہی انجیکشن نہیں ملا

ماں دیر شام تک سی ایم او آفس میں انجکشن کا انتظار کرتی رہی، ادھر جوان بیٹا شہر کے نجی اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔دیر شام جب خالی ہاتھ ماں اسپتال پہنچی تو بیٹے کی موت کی خبر سن کر وہ دروازے پر بے ہوش ہوگئی۔

ماں گڑگڑاتی رہی، انجیکشن نہیں ملنے سے نوجوان کی موت

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 10:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔یہاں آج ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ناکارہ سسٹم اور سرکار کی ناکامیوں کی وجہ سے ایک ماں نے کورونا متاثرہ اپنے 24 سالہ بیٹے کو کھو دیا۔

ماں دیر شام تک سی ایم او آفس میں انجکشن کا انتظار کرتی رہی، ادھر جوان بیٹا شہر کے نجی اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔دیر شام جب خالی ہاتھ ماں اسپتال پہنچی تو بیٹے کی موت کی خبر سن کر وہ دروازے پر بے ہوش ہوگئی۔

کھوڑا کالونی میں رہنے والی رنکی دیوی نے بتایا کہ ان کا اکلوتا بیٹا کچھ دن پہلے کورونا سے متاثر ہوا تھا۔جس کے بعد سے وہ نوئیڈا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھا۔ڈاکٹروں نے انجیکشن کے لیے کہا تھا۔ جس کے بعد میں انجیکشن کے لیے سی ایم او آفس پہنچی۔جہاں وہ منتیں کرتی رہیں، وہ روتی رہیں ،لیکن انہیں انجیکشن نہیں ملا اور میں نے اپنا بیٹا کھو دیا۔

ماں گڑگڑاتی رہی، انجیکشن نہیں ملنے سے نوجوان کی موت

اس دن سی ایم او دفتر میں سے تین چار خواتین اپنے اپنے رشتہ داروں کی جان بچانے کے لیے منتیں کر رہی تھیں۔اس خبر کو ای ٹی وی نے شائع بھی کیا ہے۔ ان میں ایک رنکی دیوی بھی تھیں۔ لیکن کسی کو بھی انجیکشن نہیں ملا۔ اس میں ایک دوسری خاتون اپنے شوہر کے لئے رو رہی تھیں ،لیکن انہیں بھی انجیکشن نہیں ملا ۔تاہم ان کے شوہر کی حالت نازک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.