ETV Bharat / state

FIR Against Mukhtar Ansari's Wife مختار انصاری کی اہلیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج - مختار انصاری کی جائیداد قرق

مئو کے جنوبی ٹولہ تھانے میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کے خلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ FIR Lodged Against Mukhtar Ansari Wife

FIR Against Mukhtar Ansari's Wife
مختار انصاری کی اہلیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 12:26 PM IST

مئو: اتر پردیش کے ضلع مئو کے سیاستداں مختار انصاری کے اہل خانہ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب پولیس نے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کے خلاف عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر یہ معاملہ مئو کے جنوبی ٹولہ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ Mukhtar Ansari Case

الزام ہے کہ مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری انصاری پر ایک دلت کی زمین پر قبضہ کرنے اور ایف سی آئی گودام بنانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں افشاں انصاری کے خلاف مئو کی گینگسٹر کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ مئو پولیس نے غازی پور میں ان کے دونوں گھروں پر دفعہ 82 کے تحت نوٹس بھی چسپاں کر دیا تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے عدالت میں سرنڈر نہیں کیا۔ غازی پور پہنچنے کے بعد مئو پولیس نے مختار انصاری کے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا اور افشاں انصاری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Mau Gangster Court

بتایا جا رہا ہے کہ مختار انصاری کی بیوی کے خلاف جنوبی ٹولہ پولیس اسٹیشن میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں گرفتار نہ ہونے پر گینگسٹر کورٹ کی جانب سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ خود سُپردگی نہ کرنے کی وجہ سے کورٹ سے 26 جولائی کو ان کی جائیداد قرق کرنے کے لیے دفعہ 82 سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کی گئی تھی۔ Gangster Act Against Mukhtar Ansari

دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج: ایک کیس میں افشاں انصاری نے ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی لیکن وہاں سے کوئی راحت نہیں ملی۔ اس کے بعد پولیس نے جنوبی ٹولہ تھانے میں دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اس سلسلے میں سی او سٹی دھننجے مشرا نے بتایا کہ اگر افشاں انصاری عدالت میں خودسپردگی نہیں کرتی ہیں یا پولیس گرفتار نہیں کر پاتی ہے تو ان کی جائیداد قرق کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دی جائے گی۔ اب ان کی جائیدادوں کو منسلک کر کے ریاستی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.