ETV Bharat / state

Education Minister On Madrasas Timetable مدارس کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ - تعلیم کے اوقات میں ایک گھنٹہ کی توسیع

ریاستی وزیر گلاب دیوی ضلع کے تعلیمی اداروں کا جائزہ لینے کے لیے میرٹھ پہنچی، جہاں انہوں نے مدارس کے اوقات میں ایک گھنٹہ کے اضافہ پر سختی سے عمل کرنے کی بات کہی۔ One Hours Increase In Up Madrasas Timing

مدارس کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ
مدارس کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 4:10 PM IST

میرٹھ : اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم گلاب دیوی نے میرٹھ ضلع میں سرکاری اسکولوں کی تعلیم سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر گلاب دیوی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یوپی کے سرکاری مدارس میں درس کے ٹائم میں ایک گھنٹہ بڑھائے جانے پر سختی سے عمل کرانے کی بھی بات کہی۔

مدارس کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ

اتر پردیش میں سرکاری مدارس میں درس تعلیم کے اوقات میں ایک گھنٹہ کی توسیع کیے جانے پر کچھ مدرسہ منتظمینِ کی طرف سے ناراضگی ظاہر کرنے کے سوال پر ریاستی وزیر گلاب دیوی نے سخت الفاظ میں کہا کہ مدرسوں میں ایک گھنٹہ بڑھائے جانے کی ہدایت پر سبھی مدرسہ منتظمین کو عمل کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کے حق میں لیا گیا فیصلہ ہے۔ گلاب دیوی نے کہا کہ اسکول اور مدارس میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور اس کے انتظامات کو درست کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا اسے کیا جائے گا۔

صوبہ اترپردیش کے مدارس میں تعلیم کے اوقات میں ایک گھنٹہ کی توسیع کیے جانے سے جہاں کچھ مدرسہ منتظمین کی جانب سے ناراضگی دیکھی جا رہی ہے وہیں محکمہ تعلیم کی ہدایت پر سختی سے عمل کرانے کی بات کہی جا رہی ہے دیکھتے ہیں آئندہ دنوں میں مدارس کا تعلیمی نظام کتنا کارگر ثابت ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Madrasas on New Time Table مدارس میں نئے تعلیمی اوقات طلبا و اساتذہ کیلئے پریشان کن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.