ETV Bharat / state

بلیا: مزدور اسپیشل ٹرین میں دم گھٹنے سے ایک کی موت - ابھینو کمار

شدید گرمی کی وجہ سے مزدور خصوصی ٹرین میں مسافروں کی صحت بگڑ رہی ہے۔ منگل کے روز بلیا میں سورت سے موتیہاری جانے والی ٹرین کو روکا گیا۔ ٹرین میں سوار ایک مسافر کی موت ہوگئی تھی۔

one dies of suffocation in a special train in balia
بلیا: مزدور خصوصی ٹرین میں دم گھٹنے سے ایک کی موت
author img

By

Published : May 27, 2020, 8:38 AM IST

شمالی بھارت میں ان دنوں گرمی اپنی شدید حالت میں ہے۔ دریں اثنا مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی ضلع لے جانے کے لئے خصوصی ٹرین بھی چل رہی ہے۔ ٹرین میں سفر کے دوران یہ مسافر گرمی اور امس سے بری طرح متاثر ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔

سورت سے موتیہاری جارہی مزدور خصوصی ٹرین میں ابھینو کمار نامی مسافر ہلاک ہوگیا۔ ٹرین میں موجود دیگر لوگوں نے گارڈ کو اطلاع دی۔ جس کے بعد بلیا میں ٹرین رکنے کے بعد لاش کو اتارا گیا۔ جی آر پی نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ممبئی سے دربھنگہ (جےنگر) جانے والی مزدور خصوصی ٹرین میں مسافروں کو کھانا نہ ملنے کی اطلاع پر اسے بھی بلیا اسٹیشن پر روکا گیا۔ اس دوران ایک شخص کی صحت خراب ہوگئی۔ اسٹیشن روڈ پر موجود ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے اسے ٹرین سے اتارا اور علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔

بیمار شخص اپنے لواحقین کے ہمراہ تھا۔ لواحقین نے بتایا کہ وہ نیپال سے ہیں۔ جب ٹرین غازی پور پہنچی تو اچانک اس کی صحت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ شدید گرمی اور ٹرین میں کھانے کی کمی کی وجہ سے وہ پریشان ہوگیا تھا۔ بلیا پہنچنے پر اسٹیشن پر موجود عہدیداروں نے اسے ٹرین سے اتارا اور ضلع ہسپتال پہنچایا۔

مسافر ادت نارائن نے بتایا کہ ٹرین میں کھانا نہیں ملا اور نہ ہی پانی کا انتظام ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے مسافروں کی حالت خراب ہے۔ ٹرین کے پنکھے بھی نہیں چل رہے ہیں۔ سفر کرنا بہت مشکل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.