ETV Bharat / state

Meerut Boat Capsizes میرٹھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک کی موت

ضلع میرٹھ کے ہستنا پور علاقے کے بھیم کنڈر گنگا گھاٹ سے دو درجن سے زیادہ لوگ کشتی سے گنگا عبور کررہے تھے۔ تبھی کشتی گنگا میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ کشتی میں ایک درجن موٹر سائیکلیں بھی رکھی ہوئی تھیں۔ boat capsizes in Meerut

میرٹھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک کی موت
میرٹھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک کی موت
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 9:42 AM IST

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہستنا پور علاقے کے بھیم کنڈگنگا گھاٹ پر دو درجن افراد سے بھری ایک کشتی گنگا میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں اب تک 12 افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔ اس حادثے میں راحت رسانی کام کے لئے ڈی ایم کی ہدایت پر ڈیزاسٹرمنجمنٹ ٹیم این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے علاوہ پی اے سی کو لگایا گیا ہے۔ boat capsizes in Hastinapur

پولیس نے بتایا کہ ہستنا پور علاقے کے بھیم کنڈر گنگا گھاٹ سے دو درجن سے زیادہ لوگ کشتی سے گنگا عبور کررہے تھے۔ اس وقت کشتی میں ایک درجن موٹر سائیکلیں بھی رکھی ہوئی تھیں بتایا گیا ہے کہ جب کشتی درمیان میں پہنچی تو بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا توازن بگڑگیا اور بیچ منجدھار میں کشتی پلٹ گئی۔ مقامی افراد کی مدد سے 10افراد کو بچالیا گیا۔ لیکن پانچ لوگ لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ ڈی ایم دیپک مینا نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لئے جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے علاوہ پی اے سی کو بھی لگایا گیا ہے ۔ جن کے غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12افراد کو اب تک بحفاظت بچایا جاچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: Boat Capsized in Brahmaputra in Assam آسام میں دریائے برہم پترا میں کشتی پلٹ گئی، متعدد لاپتہ

سینئر ایس پی روہت سنگھ سجوان کے مطابق ہستنا پور باشندہ مہیش چند ابھی لاپتہ ہیں۔ وہ جلیل پور بلاک کے دھیورپورا گاؤں میں ٹیچر تھے اور یومیہ صبح اسکول کےلئےجاتے تھے۔ ابھی تک راحت رسانی کام میں میرٹھ کےجانی باشندہ مونو شرما کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ مونو شرما ٹاور لگانے کا کام کرتا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.