ETV Bharat / state

شرابیوں نے نشے میں اپنے ساتھی کو ہلاک کردیا - banaras shivpur

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکان کھلنے کے سنگین نتائج سامنے آرہے ہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے شیو پور علاقہ میں ایک شخص کو اینٹ سے مار کر بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

شرابیوں نے نشے میں اپنے ساتھی کو ہلاک کردیا

author img

By

Published : May 7, 2020, 12:40 PM IST

بنارس کے شیو پور میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام منیش سونکر ہے۔ شراب پینے کے دوران اس کے ساتھیوں کے ساتھ معمولی سی بات پر تنازع ہوا جس کے نتیجے میں نشے میں دھت دو نوجوانوں نے سونکر کو قتل کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ تھانہ شیو پور علاقے میں کھانے کے ڈھابہ کے قریب تین افراد شراب نوشی کر رہے تھے اسی دوران ان تینوں کے درمیان تنازعہ ہوا جس کے بعد منیش سونکر نامی 25 سالہ شخص کے چہرے پر اس کے ساتھیوں نے اینٹ سے مار کر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

مقامی افراد اسے زونل ہسپتال کبیر چورا لائے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ شیو پور کی پولیس اور سی او کینٹ محمد مشتاق اور ایس پی سٹی دنیش سنگھ موقع واردات پر پہنچ گئے۔

فی الحال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہے۔ کرائم برانچ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور تفتیشی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.