ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ تھانہ بہاری گڑھ میں بدمعاشوں نے راستے میں جا رہے میاں بیوی سے پرس چھیننے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بائیک سوار جھبریحڈا کے رہنے والے میاں نوشاد ولد رفیق اور ان کی بیوی تھی۔ دون کالج کے پاس بدمعشوں نے ان سے پرس لوٹ کر لے گئے، جس میں 10000 ہزار کی نقدی اور ایک موبائل تھا۔ واردات کی خبر ملتے ہی تھانہ پولیس الرٹ ہو گئی اس کے بعد پولیس ٹیم فرار ہورہے بدمعاشوں کو خوشحالی پور کے پاس سو رندی پر گھیر لیا، جہاں بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائر کرنا شروع کر دیا۔ پولیس نے بھی اپنے بچاؤ میں فائر کیا، جس میں ایک بدمعاش نتیش ولد کیلاش کے داہنے پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ One Bully injured and Another Escaped in a Clash with Police
اس گیم کے دوران پولیس اہلکار حرش تومر کے داہنے کندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمی بدمعاش کے پاس سے لوڈ کا پرس، 10000 کی نقدی، ایک موبائل، ایک دیسی تمنچا، دو زندہ اور دو کھوکا کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس ٹیم نے کافی دیر تک جنگل میں دوسرے بدمعاش کی تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی بھی سراغ نہیں لگ سکا۔ واردات کی خبر کے بعد بےحٹ علاقے کے افسر چترانشو گوتم بھی پولیس ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔
مزید پڑھیں: