ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں سب انسپکٹر رامکیش یادو ہمراہی، ڈرگ انسپکٹر راجو پرساد اور ہمراہی ایس ایس بی اسسٹنٹ، سب انسپکٹر پریتوش گھوش اور عارف خان کے ذریعہ بارڈو پول نمبر 33/10 وہد گاؤں رنجیت پور بوجھا پر چیکنگ کے دوران ایک نیپالی ملزم بلیرام کاندو ولد دیوتا کانڈو کو گرفتار کیا گیا۔
مذید پرھیں:بینک مینیجر سے فروتی مانگنے پر دو افراد گرفتار
جس کے پاس سے ٹراماس کیپسول 19800 اور ٹرام ویل کیپسول 7200 کل 27000کیپسول (1350گرام ٹراماس ہائیڈرو کلورائڈ) ناجائز منشیات برآمد کیا گیا۔
جس کے سلسلے میں دفعہ 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
وہیں ملزم بلرام کانڈو کو صدر بہرائچ کی عدالتی تحویل میں روانہ کیا گیا۔