ETV Bharat / state

One arrested in Lynching: نیپالی مزدور کی لنچنگ میں ملوث ایک فرد گرفتار، باقی کی تلاش جاری - نیپالی نوجوان کی لنچنگ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اترپردیش نوئیڈا کی دنکور پولس نے کنارسی گاؤں میں ایک نیپالی نوجوان کی لنچنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔ One arrested on Lynching in Noida

نیپالی مزدور کی لنچنگ میں ملوث ایک فرد گرفتار، باقی کی تلاش جاری

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 11:02 PM IST

اس معاملے میں دیگر مفرور لوگوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق کنارسی گاؤں کے نریش جگی اور دیگر نے نیپالی نوجوان ننکو پر جمعرات کی رات بچے کو لے جانے کا الزام لگایا تھا۔ رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے ننکو کو پکڑ لیا، اسے درخت سے باندھ کر مارا پیٹا۔ گاؤں والوں نے بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ One arrested on Lynching in Noida

پولیس حراست میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ننکو کے بھائی پنچرام نے اس سلسلے میں گاؤں والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے کنارسی کے رہنے والے نریش ننکو کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Students March Against Mob Lynching: ہجومی تشدد کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

ننکو کو درخت سے باندھ کر مارنے والے کئی گاؤں والے ابھی فرار ہیں۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ننکو کو ایک درجن سے زائد افراد نے مارا پیٹاجب ننکو کی لنچنگ کر کے ہلاک کیا گیا تو پولیس اسے گرفتار کر کے تھانے لے آئی۔ تھانے میں ننکو نیپالی زبان میں اپنی کہانی بیان کرتا رہا، لیکن پولیس والوں کو اس کی بات سمجھ نہیں آئی۔

ننکو کا علاج بھی تاخیر سے شروع ہوا۔ تب تک اس کی حالت بگڑ چکی تھی۔کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں.گاؤں والوں کی پٹائی سے ہلاک ہونے والے ننکو کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ننکو کے اہل خانہ کے مطابق وہ محنت مزدوری کر کے اپنی روزی روٹی کما رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ریکارڈ میں کہیں بھی اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.